الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب ما جاء فى العمر الأهلية والجلالة
گھریلو گدھے کے گوشت اور جلالہ کے گوشت کا بیان
حدیث نمبر: 7337
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَقَعَ النَّاسُ يَوْمَ خَيْبَرَ فِي لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَنَصَبُوا الْقُدُورَ وَنَصَبْتُ قِدْرِي فِيمَنْ نَصَبَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَنْهَاكُمْ عَنْهُ أَنْهَاكُمْ عَنْهُ مَرَّتَيْنِ فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ فَكَفَأْتُ قِدْرِي فِيمَنْ كَفَأَ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے دن لوگ گھریلو گدھوں کے گوشت پکانے میں مشغول ہو گئے اور انہوں نے ہنڈیاں بھی پکانے کے لیے رکھ دیں، میں نے بھی ہنڈیا رکھ دی، جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اس سے منع کرتاہوں، میں تمہیں گدھوں کے گوشت سے منع کرتا ہوں۔ دو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا، پس ہنڈیاں الٹ دی گئیں،میں نے بھی ہنڈیاں الٹنے والوں میں اپنی ہنڈیا الٹ دی۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7337]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف بشر بن حرب الازدي، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11623 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11646»
الحكم على الحديث: اسناده ضعيف لضعف بشر بن حرب الازدي
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7337 in Urdu