الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب ما جاء فى العمر الأهلية والجلالة
گھریلو گدھے کے گوشت اور جلالہ کے گوشت کا بیان
حدیث نمبر: 7341
عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَصَبْنَا حُمُرًا خَارِجًا مِنَ الْقَرْيَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَكْفِئُوا الْقُدُورَ بِمَا فِيهَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ إِنَّمَا نَهَى عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے بستی کے باہر گدھوں کو پایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہنڈیوں میں جو کچھ بھی ہے، سب الٹ دو۔ جب میں نے اس کا ذکر سعید بن جبیر سے کیا تو انہوں نے کہا: ان کے گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا گیا ہے کہ یہ غلاظت کھاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7341]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3155، 4220، ومسلم: 1937، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19400 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19620»
وضاحت: فوائد: … سعید بن جبیر کا یہ کہنا کہ گدھوں کو اس لیے حرام کیا گیا کہ یہ غلاظت کھاتے ہیں، یہ ان کی ذاتی رائے ہے، اللہ تعالی اور اس کے رسول نے گھریلو گدھوں کے گندہ ہونے کی وجہ سے ان کو حرام قرار دیا ہے۔
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 3155
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7341 in Urdu