الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب كراهة الأكل قائما ومتكنا
کھڑے ہو کر اور ٹیک لگا کرکھانا کھانے کے مکروہ ہونے کا حکم
حدیث نمبر: 7392
عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا قُلْتُ فَالْأَكْلُ قَالَ ذَاكَ أَشَدُّ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ میں نے کہا: اور کھانا؟ انھوں نے کہا: اس کا معاملہ تو اور سخت ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7392]
تخریج الحدیث: «أخرجه بذكر النھي عن الشرب قائما فقط مسلم: 2044، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12871 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12902»
وضاحت: فوائد: … کھانے کو پینے پر قیاس نہیں کیا جا سکتا، کھڑے ہو کر کھانے کو جواز کی حد تک درست قرار دیا جا سکتا ہے، البتہ پینے کے بارے میں درج ذیل بحث ملاحظہ فرمائیں:
الحكم على الحديث: أخرجه بذكر النھي عن الشرب قائما فقط مسلم: 2044
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7392 in Urdu