🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ كَرَاهَةِ الْأَكْلِ قَائِمًا وَمُتَّكِنًا
کھڑے ہو کر اور ٹیک لگا کرکھانا کھانے کے مکروہ ہونے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7394
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَمْرٌ فَجَعَلَ يُقْسِمُهُ بِمِكْتَلٍ وَاحِدٍ وَأَنَا رَسُولُهُ بِهِ حَتَّى فَرَغَ مِنْهُ فَجَعَلَ يَأْكُلُ وَهُوَ مُقْعٍ أَكْلًا ذَرِيعًا فَعَرَفْتُ فِي أَكْلِهِ الْجُوعَ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھجوروں کا ہدیہ دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ٹوکرے کی مدد سے ان کو تقسیم کرنا شروع کر دیا اور میں درمیان میں نمائندہ تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقسیم کرنے سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوریں کھائیں، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پنڈلیاں اٹھائے اور پشت زمین پر جمائے ہوئے بیٹھے تھے اور تیزی سے کھجوریں کھا رہے تھے، میں نے محسوس کیا کہ آپ کو بھوک لگی ہوئی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7394]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه مختصرا مسلم: 2044، وابوداود: 3771، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13101 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13132»

الحكم على الحديث:
اسناده قوي


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7394 in Urdu