الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. باب استحباب الأكل والشرب باليمين وكراهته بالشمال
دائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا مستحب اور بائیں ہاتھ کے ساتھ مکروہ ہے
حدیث نمبر: 7404
عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْقُدَ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى تَحْتَ خَدِّهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُمْنَى لِطَعَامِهِ وَشَرَابِهِ وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُسْرَى لِسَائِرِ حَاجَتِهِ
۔ سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ۔ (اے اللہ مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔) یہ کلمات تین مرتبہ آپ کہتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دایاں ہاتھ کھانے پینے کے لیے تھا اور بایاں ہاتھ دیگر (کچھ) ضروریات کے لیے تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7404]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة حال سواء الخزاعي، أخرجه ابوداود: 5045، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26465 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26997»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث ِ مبارکہ میں کھانے پینے کے آداب بیان کیے گئے ہیں، تمام احادیث اپنے مفہوم میں واضح ہیں، ساتھ ساتھ تبلیغ کا پہلو بھی اجاگر ہو رہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اصلاح کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے تھے۔
الحكم على الحديث: اسناده ضعيف لجھالة حال سواء الخزاعي
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7404 in Urdu