الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب ما لا يجوز من الأَنْبِدَةِ وَمَا جَاءَ فِي نَبِيدِ الْجَر
نبیذ کی ناجائز صورتوں اور مٹکے کی نبیذ کابیان
حدیث نمبر: 7495
عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا
۔ ابن محیریز، ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ اس طرح شراب پئیں گے کہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7495]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه النسائي: 8/ 312، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18073 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18241»
وضاحت: فوائد: … اسلام نے جن چیزوں کو جن صفات کی وجہ سے حرام قرار دیا، وہ ایسے مسلّم قوانین ہیں کہ مرورِزمانہ یا حوادثات ِ زمانہ ان کو متاثر نہیں کر سکتا۔ پہلے خمر (شراب) کی تعریف گزر چکی ہے کہ جس چیز سے عقلی توازن برقرار نہ رہ سکے یا جو چیز عقل پر پردہ ڈال دے، اس کا نام جو بھی رکھ دیا جائے، وہ حرام اور ممنوع ہو گی۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7495 in Urdu