🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. فِي وَفَادَةِ رِجَالٍ مِنَ الْعَرَبِ لَمْ يُسَمَّوا
عرب کے ایسے لوگوں کی آمد کا بیان، جن کانام نہیں لیا گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 75
(وَعَنْهُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) أَنَّ رَجُلًا جَاءَ فَدَخَلَ فِي الْإِسْلَامِ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُهُ الْإِسْلَامَ وَهُوَ فِي مَسِيرِهِ فَدَخَلَ خُفُّ بَعِيرِهِ فِي جُحْرِ يَرْبُوعٍ فَوَقَصَهُ بَعِيرُهُ فَمَاتَ، فَأَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (عَمِلَ قَلِيلًا وَأُجِرَ كَثِيرًا) ) قَالَهَا حَمَّادٌ ثَلَاثًا، ( (اللَّحْدُ لَنَا وَالشَّقُّ لِغَيْرِنَا) )
(تیسری سند) ایک آدمی آیا اور اسلام میں داخل ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں اسے اسلام کی تعلیم دے رہے تھے، اتنے میں اس کے اونٹ کا پاؤں چوہے کے بل میں گھسا، (جس کی وجہ سے اونٹ گر گیا) اور اس نے اس آدمی کی گردن توڑ دی اور وہ فوت ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور فرمایا: ”اس نے عمل تو تھوڑا کیا، لیکن اجر بہت زیادہ پایا۔“ تین دفعہ یہ جملہ دوہرایا اور پھر فرمایا: ”لحد ہمارے لیے ہے اور شق دوسرے لوگوں کے لیے ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بطرقه۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 2330، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19158 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19371»
وضاحت: فوائد: … قبولیت ِ اسلام سے سابقہ تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه ۔ أخرجه الطبراني في الكبير : 2330


Al-Fath al-Rabbani Hadith 75 in Urdu