یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. الفصل الثاني فى الوضوء من الريح
ہواخارج ہونے سے وضو کرنا
حدیث نمبر: 761
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ مَنْ أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ) ) قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ حَضَرَمَوْتَ: مَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے وضو ہو جانے والا جب تک وضو نہیں کرے گا، اس وقت تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی۔ یہ سن کر حضرموت کے ایک باشندے نے ان سے سوال کیا: اے ابوہریرہ! حَدَث سے کیا مراد ہے؟ انھوں نے کہا: پھسکی چھوڑنا یا گوز مارنا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 761]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 135، 6954، ومسلم: 225، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8078 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8064»
وضاحت: فوائد: … عام طور پر ہوا خارج ہونے سے ہی وضو ٹوٹتا ہے، اس لیے سیدنا ابو ہریرہ ؓنے صرف اِس چیز کا ذکر کیا ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 761 in Urdu