الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب ما جاء فى الحق على التداوي ، وأن لكل داء دواء
علاج کرنے پر آمادہ کرنے اور اس چیز کا بیان کہ ہر بیماری کی دوا ہے
حدیث نمبر: 7627
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَكَانَ الْكَيِّ التَّكْمِيدُ وَمَكَانَ الْعِلَاقِ السَّعُوطُ وَمَكَانَ النَّفْخِ اللَّدُودُ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: داغنے کے بجائے کپڑے سے سینکنا بہتر ہے، گلے میں انگلی مارکر دوائی لگانے کی بجائے ناک میں قطرہ ڈالنا بہتر طریقہ علاج ہے اور اب گلے میں پھونکیں مارنے کی بہ نسبت منہ کی ایک جانب سے دوائی ڈالنا بہتر طریقہ علاج ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7627]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابراهيم بن يزيد النخعي لم يسمع من عائشة، ومغيرة الضبي روايته عن ابراهيم ضعيفة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25371 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25885»
وضاحت: فوائد: … کپڑنے سے سینکنے سے مراد یہ ہے کہ کپڑے کو گرم کر کے زخم پر رکھا جائے اور یہ عمل بار بار دوہرایا جائے۔
الحكم على الحديث: اسناده ضعيف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7627 in Urdu