🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7855
۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (رَأَیْتُ کَأَنِّی أَتَیْتُ بِکُتْلَۃِ تَمْرٍ فَعَجَمْتُہَا فِی فَمِی فَوَجَدْتُ فِیہَا نَوَاۃً آذَتْنِی فَلَفَظْتُہَا ثُمَّ أَخَذْتُ أُخْرٰی فَعَجَمْتُہَا فَوَجَدْتُ فِیہَا نَوَاۃً فَلَفَظْتُہَا ثُمَّ أَخَذْتُ أُخْرٰی فَعَجَمْتُہَا فَوَجَدْتُ فِیہَا نَوَاۃً فَلَفَظْتُہَا۔) ) فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ: دَعْنِی فَلْأَعْبُرْہَا قَالَ: قَالَ: ( (اُعْبُرْہَا۔) ) قَالَ ہُوَ جَیْشُکَ الَّذِی بَعَثْتَ یَسْلَمُ وَیَغْنَمُ فَیَلْقَوْنَ رَجُلًا فَیَنْشُدُہُمْ ذِمَّتَکَ فَیَدَعُونَہُ ثُمَّ یَلْقَوْنَ رَجُلًا فَیَنْشُدُہُمْ ذِمَّتَکَ فَیَدَعُونَہُ ثُمَّ یَلْقَوْنَ رَجُلًا فَیَنْشُدُہُمْ ذِمَّتَکَ فَیَدَعُونَہُ قَالَ: ( (کَذٰلِکَ۔) ) قَالَ الْمَلَکُ۔
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب دیکھا ہے کہ کھجوروں کا ایک ٹوکرا ہے، میں نے اس میں سے کچھ کھجوریں جمع کی ہیں اور منہ میں ڈال لی ہیں، میں نے ان میں ایسی گٹھلی پائی کہ جس سے مجھے تکلیف ہوئی، میں نے وہ کھجوریں منہ سے پھینک دی ہیں، پھر میں نے اور لے لیں اور انہیں جمع کیا ہے، ان میں گٹھلی موجود تھی، انہیں بھی میں نے پھینک دیا ہے، پھر اور لے لیں اور جمع کرکے منہ میں ڈالی ہیں،ان میں بھی میں نے گٹھلی پائی اور انہیں پھینک دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اس کی تعبیر کی اجازت دیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی تعبیر کرو۔ انہوں نے کہا: اس سے مراد آپ کا وہ لشکر ہے جو آپ نے بھیجا ہے وہ صحیح سلامت آئے گا اور مال غنیمت لے کر آئے گا، وہ ایک آدمی سے ملیں گے، وہ انہیں آپ کے ذمہ کا واسطہ دے گا، وہ اسے چھوڑ دیں گے، پھر وہ ایک اور آدمی سے ملیں گے، وہ بھی آپ کے ذمہ کا واسطہ دے گا، وہ اسے بھی چھوڑدیں گے، پھر وہ ایک اور آدمی سے ملیں گے، وہ بھی آپ کے ذمہ کا حوالہ دے گا، وہ اسے بھی چھوڑ دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فرشتے نے مجھے یہی تعبیر بتلائی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7855]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد، أخرجه الدارمي: 2162، والحميدي: 1296، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15288 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7855 in Urdu