الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 7856
۔عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (رَأَیْتُ کَأَنِّی اللَّیْلَۃَ فِی دَارِ رَافِعِ بْنِ عُقْبَۃَ قَالَ حَسَنٌ فِی دَارِ عُقْبَۃَ بْنِ رَافِعٍ فَأُوتِینَا بِتَمْرٍ مِنْ تَمْرِ ابْنِ طَابٍ فَأَوَّلْتُ أَنَّ لَنَا الرِّفْعَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْعَاقِبَۃَ فِی الْآخِرَۃِ وَأَنَّ دِینَنَا قَدْ طَابَ۔) )
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے رات کو خواب میں دیکھا ہے کہ میں رافع بن عقبہ کے گھر میں ہوں، ہمارے پاس ابن طاب کھجوریں لائی گئیں،میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ ہمیں دنیا میں رفعت ملے گی اور آخرت میں حسن انجام ملے گا اور ہمارا دین نہایت عمدگی اختیار کر چکا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7856]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2270، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13219 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … ابن طاب، مدینہ منورہ کی کھجوروں کی ایک قسم ہے، جو ابن طاب کی طرف منسوب تھی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2270
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7856 in Urdu