الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ حُجَّةِ مَنْ رَأَى عَدَمَ نَقْضِ الْوُضُوءِ بِمَسِّ الذَّكَرِ
شرمگاہ کو چھونے سے وضو کا نہ ٹوٹنا، اس رائے کا بیان
حدیث نمبر: 787
عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَيَتَوَضَّأُ أَحَدُنَا إِذَا مَسَّ ذَكَرَهُ، قَالَ: ( (إِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْكَ أَوْ جَسَدِكَ) )
سیدنا طلقؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا کہ جب کوئی آدمی اپنی شرمگاہ کو چھو لے، تو کیا وہ اس سے وضو کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے جسم کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 787]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابوداود: 182، والترمذي: 85،والنسائي: 1/ 103، وابن ماجه: 483، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16286 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16395»
الحكم على الحديث:
حديث حسن۔ أخرجه ابوداود: 182
Al-Fath al-Rabbani Hadith 787 in Urdu