الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب الرحصة فى جواز هما للنساء دون الرجال
عورتوں کے لیے سونے اور ریشم کی رخصت کا بیان، نہ کہ مردوں کے لیے
حدیث نمبر: 8032
وَعَنْهُ عَنْ طَرِيقٍ ثَانٍ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِحُلَّةِ حَرِيرٍ فَبَعَثَ بِهَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُهَا فَرَأَيْتُ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ فَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُهَا خُمُرًا بَيْنَ النِّسَاءِ
۔ (دوسری سند) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ریشمی پوشاک لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دی اور میں نے اس کو پہن لیا، لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے میں کراہت دیکھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں اس کے دوپٹے بنا کر اسے عورتوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8032]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وانظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 958»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8032 in Urdu