الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَاب مَا جَاءَ فِي وَصْلِ الشَّعْرِ وَالدُّهَنِ
خواتین کے لیے زینت وغیرہ کی جائز اور ناجائز صورتوں کے ابواب¤بال ملانے اور تیل لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 8135
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ وَالْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بال لگانے والی، بال لگوانے والی،عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8135]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3059 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3059»
وضاحت: فوائد: … جو لباس اور وضع قطع مرد و زن میں سے ایک کے ساتھ خاص ہو، وہ دوسرے کو اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہے، مثلا مردوں کا عورتوں کی طرح لمبے بال رکھنا، لباس میں عورتوں کے رنگ منتخب کرنا، مردوں کا کنگن اور بالیاں پہننا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8135 in Urdu