الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَاب مَا جَاءَ فِي وَصْلِ الشَّعْرِ وَالدُّهَنِ
خواتین کے لیے زینت وغیرہ کی جائز اور ناجائز صورتوں کے ابواب¤بال ملانے اور تیل لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 8139
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ خَطَبَ مُعَاوِيَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مِنْبَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَوْ مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ فَأَخْرَجَ كُبَّةً مِنْ شَعَرٍ قَالَ مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا غَيْرَ الْيَهُودِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُ الزُّورَ
۔ سعید بن مسیب سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منبر یا مدینہ منورہ کے منبر پر خطبہ دیا اور بالوں کا ایک گچھا نکالا اور اس کے بارے میں کہا: مجھے اتنا پتہ نہیں تھا کہ یہودیوں کے علاوہ بھی کوئی یہ کام کرتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8139]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3488، 5938، ومسلم: 2127، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16851 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16976»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3488
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8139 in Urdu