الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِي تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ
آگ پر پکی ہوئی چیز کو کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 815
عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ ثُمَّ دُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ (وَفِي لَفْظٍ) فَدُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ فَطَرَحَ السِّكِّينَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
سیدنا عمرو بن امیہ ضمریؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بکری کے کندھے سے (چھری کے ساتھ) گوشت کاٹ کاٹ کر کھا رہے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ ایک روایت میں ہے: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری پھینک دی اور وضو نہیں کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 208، 2923، 5408، ومسلم: 355، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17250 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17382»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 208
Al-Fath al-Rabbani Hadith 815 in Urdu