الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ مَا يَفْعَلُ الْمُصَلَّى وَالْمُخْتَلِي إِذَا سَلَّمَ أَحَدٌ عَلَيْهما
اس چیز کا بیان کہ اگر کوئی آدمی، نمازی اور قضائے حاجت کرنے والے کو سلام کہے تو وہ کیا کرے
حدیث نمبر: 8264
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ
۔ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام کہا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سلام کا جواب دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلام والاستئذان وآداب أخرى/حدیث: 8264]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه النسائي: 3/ 6، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18318 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18508»
وضاحت: فوائد: … نمازی کو سلام کہنا اور اس کا اشارہ کر کے جواب دینا، اس کا حکم کیا ہے؟ دیکھیں حدیث نمبر (۱۹۳۸)والا باب اور مفید بحث کا مطالعہ کریں۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8264 in Urdu