یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب ما جاء فى فضل القرآن والاعتصام به
باب
حدیث نمبر: 8326
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے بعض قوموں کو رفعتیں عطا کرتے ہیں اور بعض کو ذلیل کر دیتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب فضائل القرآن وتفسيره وأسباب نزوله/حدیث: 8326]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 817، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 232»
وضاحت: فوائد: … مسلمانوں کی رفعت کا دارومدار قرآن مجید پر ہے، مسلمانوں کے عروج کا سبب قرآن مجید کے نظام کا پاس و لحاظ تھا، جب سے امت ِ مسلمہ نے اس کتابِ عظیم سے غفلت برتی اس وقت سے ذلت کا سامنا ہے۔ بقول علامہ اقبال وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہو کر
تم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر
تم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8326 in Urdu