الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ الْحَبُّ عَلَى تَعَلُّمِ الْقُرْآنِ وَتَعْلِيمِهِ وَحِفْظِهِ وَفَضْلٍ ذَلِكَ
قرآن پاک کو سیکھنے سکھانے، اس کو حفظ کرنے پر رغبت دلانے اور اس کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 8330
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَفِي لَفْظٍ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَاسْتَظْهَرَهُ وَحَفِظَهُ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ وَشَفَّعَهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ كُلُّهُمْ قَدْ وَجَبَتْ لَهُمُ النَّارُ
۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن پاک پڑھا، سیکھا اور اسے حفظ کیا، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کریں گے اور اس کے گھر والوں میں سے ان دس افراد کے بارے میں اس کی سفارش قبول کریں گے، جن کے حق میں دوزخ واجب ہو چکی ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب فضائل القرآن وتفسيره وأسباب نزوله/حدیث: 8330]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، لضعف حفص بن سليمان القاريئ، وجھالة كثير بن زاذان۔ أخرجه ابن ماجه: 216، والترمذي: 2905، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1278 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1278»
وضاحت: فوائد: … دلوں کی آبادی ایمان اور تلاوت ِ قرآن سے ہے، جیسا گھروں کی آبادی سازو سامان اور حسن و جمال کے ساتھ ہے، سو جس دل میں قرآن نہیں ہے، وہ اس گھر کی طرح ہے، جو سامان سے خالی اور بے آباد پڑا ہو۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8330 in Urdu