الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب فى مقدار ماء الغسل والوضوء
غسل اور وضو کے پانی کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 867
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كَمْ يَكْفِينِي مِنَ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: مُدٌّ، قَالَ: كَمْ يَكْفِينِي لِلْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا يَكْفِينِي، قَالَ: لَا أُمَّ لَكَ قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: مجھے وضو کے لیے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک مُدّ، اس نے کہا: غسل کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک صاع، یہ سن کر اس نے کہا: یہ مقدار تو مجھے کفایت نہیں کرے گی، انھوں نے کہا: تیری ماں ہی نہ ہو، یہ مقدار اس ہستی کو تو کفایت کرتی تھی، جو تجھ سے بہتر ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني: 11646، والبزار: 255، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2628 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2628»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني: 11646
Al-Fath al-Rabbani Hadith 867 in Urdu