🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بابٌ فِي خِصَالِ الإِيمَانِ وَآيَاتِهِ
ایمان کی خصلتوں اور اس کی نشانیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 93
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (ذَاقَ طَعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ رَضِيَ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَرَسُولًا) )
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اس بندے نے ایمان کا ذائقہ چکھ لیا، جو اللہ تعالیٰ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی اور رسول ہونے پر راضی ہو گیا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 34، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1779 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1779»
وضاحت: فوائد: … قارئینِ کرام! اس حدیث ِ مبارکہ کا تقاضا یہ ہے کہ جب آدمی یہ سوچے کہ اس کا پروردگار اللہ تعالی، اس کا دین اسلام اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں تو اس کے دل اور وجود میں راحت و مسرت کی ایک لہر متحرک ہونی چاہیے، جس کو وہ روحانی اور جسمانی طور پر محسوس کرے اور پھر اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے، لیکن مشاہدہ یہ کہتا ہے کہ عام لوگ سرے سے اس تصور سے ہی غافل ہیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 34


Al-Fath al-Rabbani Hadith 93 in Urdu