الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. خَاتِمَةٌ فِي أَحَادِيثَ جَرَتْ مَجْرَى الْمِثَالِ
خاتمہ: مثال کے طور پر بیان کی جانے والی باتیں
حدیث نمبر: 9657
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (حُبُّكَ الشَّيْءَ يُعْمِي وَيُصِمُّ) )
۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا کسی چیز سے محبت کرنا اندھا اور بہرہ کر دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات/حدیث: 9657]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفا، وھذا اسناد ضعيف لضعف ابي بكر بن ابي مريم، أخرجه ابوداود: 5130، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21694 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22036»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جب آدمی کسی سے محبت کرنے لگتا ہے تو نہ اس کو اس کے معائب نظر آتے ہیں اور نہ اس کو اس کی قباحتیں سنائی دیتی ہیں، بس وہ ہر وقت اس کے گن گاتے ہوئے نظر آتا ہے، مسلمان کو کبھی بھی اعتدال اور میانہ روی کی راہ سے دور نہیں ہونا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
صحيح موقوفا
Al-Fath al-Rabbani Hadith 9657 in Urdu