🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب ما جاء فى الترهيب من مواقع الشبه ومواطن الريبة
شبہے والے مواقع اور شک والے مقامات سے ترہیب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9852
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ فَقَالَ يَا فُلَانَةُ يُعْلِمُهُ أَنَّهَا زَوْجَتُهُ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَظُنُّ بِي فَقَالَ إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْكَ الشَّيْطَانُ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی آپ کے پاس کھڑی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کو آواز دی: اے فلاں، دراصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو یہ بتلانا چاہتے تھے کہ یہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی ہے، اس نے آگے سے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو میرے بارے میں کوئی بدگمانی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک مجھے یہ خطرہ لاحق ہوا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان تیرے اندر گھس جائے (اور کوئی وسوسہ پیدا کر دے)۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9852]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه مسلم: 2174، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12262 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12287»

الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط مسلم


Al-Fath al-Rabbani Hadith 9852 in Urdu