🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. فَضْلُ فِيْمَا يُبَاحُ مِنَ الْكَذِبِ
ان امور کا بیان، جن میں جھوٹ بولنا جائز ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9898
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ أُمَّهُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ( (لَيْسَ الْكَذَّابُ الَّذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ فَيَنْمِي خَيْرًا أَوْ يَقُولُ خَيْرًا) ) وَقَالَتْ لَمْ أَسْمَعْهُ يُرَخِّصُ فِي شَيْءٍ مِمَّا يَقُولُ النَّاسُ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ فِي الْحَرْبِ وَالْإِصْلَاحِ بَيْنَ النَّاسِ وَحَدِيثِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَحَدِيثِ الْمَرْأَةِ زَوْجَهَا وَكَانَتْ أُمُّ كُلْثُومِ بِنْتُ عُقْبَةَ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ اللَّاتِي بَايَعْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔ سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ جھوٹا نہیں ہے، جو لوگوں کے درمیان صلح کراتا ہے اور خیر کو آگے پہنچاتا ہے یا اچھی بات کرتا ہے۔ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو گفتگو میں جھوٹ بولنے کی رخصت دی ہو، ما سوائے تین امور کے، جنگ میں، لوگوں کے ما بین اصلاح کرتے وقت اور خاوند کااپنی بیوی اور بیوی کا اپنے خاوند سے گفتگو کرتے وقت۔ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا ان مہاجر خواتین میں سے تھیں، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9898]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله: قالت: ولم اسمعه يرخص في شيء۔ فالصواب انھا زيادة مدرجة من كلام الزھري، بُيِّن ذالك في رواية مسلم، أخرج المرفوع منه البخاري: 2692، ورواه مسلم: 2605 و بين أَن العبارة المدرجة ھي من كلام الزھري، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27272 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27815»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله: قالت: ولم اسمعه يرخص في شيء ۔ فالصواب انھا زيادة مدرجة من كلام الزھري


Al-Fath al-Rabbani Hadith 9898 in Urdu