🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّرْهِيْبِ مِنَ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وَالتَّعْلِيطِ فِي ذَلِكَ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بولنے سے ترہیب اور اس بارے میں سختی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9899
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَهُوَ فِي النَّارِ) )
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر جھوٹ بولا، پس وہ آگ میں ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9899]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 259، ومتن الحديث متواتر، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 326 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 326»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بولنا عام جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شریعت سے متعلقہ کلام وحی ہوتا ہے، جو دراصل اللہ تعالیٰ کی منشا ہوتی ہے، کیونکہ شریعت سازی صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے، لیکن جب جھوٹی بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کی جائے گی تو یہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ گھڑنے کے مترادف جرم ہو گی اور اس سے شریعت سازی لازم آئے گی، جو کہ اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔ بہرحال نبی کریم پر جھوٹ بولنے سے کئی مفاسد لازم آتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Al-Fath al-Rabbani Hadith 9899 in Urdu