سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
13. بَابُ لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ
مختلف ملتوں کے افراد میں وراثت نہ ہونے کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 150 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1327
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ غُلامٍ أُمُّهُ أَمَةٌ، وَجَدَّتُهُ أُمُّ أُمِّهِ حُرَّةٌ فَمَاتَ , قَالَ:" تَرِثُهُ جَدَّتُهُ" .
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ نے اپنے والد سے روایت کیا کہ ان سے ایک لڑکے کے بارے میں پوچھا گیا جس کی ماں باندی تھی اور نانی آزاد تھی، جب وہ لڑکا مر گیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس کی نانی اس کی وارث بنے گی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1327]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 150، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19105»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 1327 in Urdu