پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
1. فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
ترقیم دار السلفیہ: 135 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 135
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَهْرَامَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ قَرَأَهُ عَبِيدٌ وَصِبْيَانٌ لَمْ يَأْخُذُوهُ مِنْ أَوَّلِهِ، وَلا عِلْمَ لَهُمْ بِتَأْوِيلِهِ، إِنَّ أَحَقَّ النَّاسِ بِهَذَا الْقُرْآنِ مَنْ رُئِيَ فِي عَمَلِهِ،" قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الأَلْبَابِ سورة ص آية 29، وُإِنَّمَا تَدَبُّرُ آيَاتِهِ اتِّبَاعُهُ بِعَمَلِهِ، يَقُولُ أَحَدُهُمْ لِصَاحِبِهِ: تَعَالَ أُقَارِئْكَ، وَاللَّهِ مَا كَانَتِ الْقُرَّاءُ تَفْعَلُ هَذَا، وَاللَّهِ مَا هُمْ بِالْقُرَّاءِ، وَلا الْوَرَعَةِ، لا كَثَّرَ اللَّهُ فِي النَّاسِ أَمْثَالَهُمْ، لا كَثَّرَ اللَّهُ فِي النَّاسِ أَمْثَالَهُمْ" .
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ قرآن ایسے غلاموں اور بچوں نے پڑھا ہے جو نہ اسے اس کے آغاز سے سیکھ سکے اور نہ ہی ان کو اس کی تفسیر و تعبیر کا علم ہے۔ بلاشبہ قرآن کے سب سے زیادہ حقدار وہ لوگ ہیں جن کے عمل میں اس کی جھلک نظر آتی ہے، جیسا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ﴾ [سورہ ص: 29] ”یہ ایک بابرکت کتاب ہے، جو ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر غور و تدبر کریں اور عقل والے نصیحت حاصل کریں“ اور اس کی آیات پر غور و تدبر کا حقیقی مطلب اس کی پیروی اور عمل کرنا ہے۔ (آج) ایک شخص دوسرے سے کہتا ہے: ”آؤ، میں تمہیں قرآن پڑھاؤں!“ اللہ کی قسم! پہلے کے قراء (تلاوت کرنے والے) ایسا نہیں کرتے تھے، اللہ کی قسم! یہ نہ تو قراء میں سے ہیں اور نہ ہی اہلِ تقویٰ میں سے، اللہ ایسے لوگوں کو زیادہ نہ کرے، اللہ ایسے لوگوں کو زیادہ نہ کرے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 135]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى سننه برقم: 135 وعبد الرزاق فى مصنفه برقم: 5984»
الحكم على الحديث: سنده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥الصلت بن بهرام التيمي، أبو هشام الصلت بن بهرام التيمي ← الحسن البصري | ثقة | |
👤←👥عبد ربه بن نافع الكناني، أبو شهاب عبد ربه بن نافع الكناني ← الصلت بن بهرام التيمي | ثقة |
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 135 in Urdu
الصلت بن بهرام التيمي ← الحسن البصري