علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
19. باب الغرقى والحرقى
ڈوبنے اور جلنے والوں کا وراثتی حکم
ترقیم دار السلفیہ: 241 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1418
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: " كَانَ يُقَالُ: كَل قَوْمٌ مُتَوَارِثِينَ عَمَّى مَوْتُ بَعْضٍ قَبْلَ بَعْضٍ فِي هَدْمٍ، أَوْ غَرَقٍ، أَوْ حَرْقٍ، أَوْ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَتَالِفِ , فَإِنَّ بَعْضَهُمْ لا يَرِثُ مِنْ بَعْضٍ شَيْئًا , لا يَرِثُونَ، وَلا يُحْجَبُونَ، يَرِثُ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ وَرَثَتُهُ مِنَ الأَحْيَاءِ كَأَنَّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحَدٍ مِمَّنْ مَاتَ مَعَهُ قَرَابَةٌ" .
خارجہ بن زید بن ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں: کہا جاتا تھا کہ جو قوم ہلاکت (مثلاً: دیوار گرنے، غرق ہونے، جلنے) میں ایک ساتھ مرے اور ان میں کسی کے مرنے کا وقت دوسرے سے پہلے معلوم نہ ہو تو ان میں سے کوئی دوسرے سے وراثت نہیں لیتا، نہ ان کی وجہ سے کوئی دوسرا وارث محروم ہوتا ہے، ہر ایک کو اس کے زندہ ورثاء وارث بنیں گے گویا کہ مرنے والوں میں کوئی رشتہ داری نہیں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1418]
تخریج الحدیث: «نفرد به المصنف من هذا الطريق»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 1418 in Urdu