علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
19. باب الغرقى والحرقى
ڈوبنے اور جلنے والوں کا وراثتی حکم
ترقیم دار السلفیہ: 242 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1419
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ " فِي الْقَوْمِ يَمُوتُونَ جَمِيعًا، غَرِقُوا فِي سَفِينَةٍ، أَوْ وَقَعَ عَلَيْهِمْ بَيْتٌ، أَوْ قُتِلُوا لا يُدْرَى أَيُّهُمْ مَاتَ قَبْلَ الآخَرِ , وَلا يُوَرَّثُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ إِلا أَنْ يُعْلَمَ أَنَّهُ مَاتَ قَبْلَ صَاحِبِهِ فَيَرِثُ الآخَرُ الأَوَّلَ، وَيَرِثُ الآخَرَ عَصَبَتُهُ، فَإِنْ لَمْ يَعْلَمُوا أَيُّهُمْ مَاتَ قَبْلَ صَاحِبِهِ فَلا يُوَرَّثُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ، وَلَكِنْ يَرِثُهُمْ عَصَبَتُهُمُ الأَحْيَاءُ" .
سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کوئی قوم ایک ساتھ مر جائے، مثلاً کشتی میں غرق ہوں یا ان پر مکان گر جائے یا قتل کر دیے جائیں اور یہ معلوم نہ ہو کہ کون پہلے مرا تو بعض کو بعض کا وارث نہ بنایا جائے گا، الا یہ کہ معلوم ہو جائے کہ فلاں پہلے مرا تو دوسرا اس کا وارث ہوگا، اور دوسرے کا وارث اس کے زندہ عصبات ہوں گے، اگر معلوم نہ ہو کہ کون پہلے مرا تو زندہ عصبات وارث ہوں گے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1419]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3088، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 242، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12381، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4076، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19161، 19162، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31999، 32000»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 1419 in Urdu