سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
86. بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ ابْنَةِ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِهِ
بیٹی اور سوتیلی ماں کو نکاح میں جمع کرنے کی ممانعت کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 1006 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2183
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا أَيُّوبُ، قَالَ:" سُئِلَ الْحَسَنُ وَمُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنِ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ امْرَأَةَ الرَّجُلِ وَابْنَتَهُ مِنْ غَيْرِهَا، فَكَرِهَ ذَلِكَ الْحَسَنُ، وَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، فَقَالَ: قَدْ فَعَلَ جَبَلَةُ، رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ" .
ایوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ اور محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی مرد کی بیوی اور کسی اور سے اس کی بیٹی کو نکاح میں رکھے، تو حسن بصری رحمہ اللہ نے اسے مکروہ جانا، اور محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے کوئی حرج نہیں سمجھا اور کہا: ”مصر کے ایک آدمی جبلہ نے بھی ایسا کیا تھا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2183]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1006، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16681»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 2183 in Urdu