علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
161. باب ما جاء في أمهات الأولاد
باب: اُن باندیوں کے بارے میں بیان جن کے بطن سے مالک کے اولاد پیدا ہو (یعنی امہات الأولاد)۔
ترقیم دار السلفیہ: 2049 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3226
نا نا هُشَيْمٌ، أنا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِبٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ اشْتَرَى أَمَةً فَأَسْقَطَتْ مِنْهُ فَبَاعَهَا، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" أَبَعْدَ مَا اخْتَلَطَ دِمَاؤُكُمْ وَدِمَاؤُهُنَّ، وَلُحُومُكُمْ وَلُحُومُهُنَّ، بِعْتُمُوهُنَّ؟ ارْدُدْهَا! ارْدُدْهَا" .
محمد بن عبداللہ بن قارب ثقفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: ”انہوں نے ایک لونڈی خریدی، پھر اس سے حمل گر گیا تو اسے فروخت کر دیا، جب یہ بات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: جب تمہارے خون اور ان کے خون، اور تمہارے گوشت اور ان کے گوشت میں اختلاط ہو چکا، پھر تم انہیں بیچتے ہو؟ جاؤ اور اس کو واپس لوٹا دو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3226]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3226 in Urdu