🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
267. باب ما جاء في قسمة الغنائم
باب: مال غنیمت کی تقسیم کے بارے میں بیان
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2754 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3931
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا انْصَرَفَ عَنْ حُنَيْنٍ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ فَأَخَذَتْ سَمُرَةٌ بِرِدَائِهِ، فَقَالَ: " رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي، تَخَافُونَ عَلَيَّ الْبُخْلَ، وَاللَّهِ لَوْ أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيَّ مِثْلَ سَمُرِ تِهَامَةَ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ لا تَجِدُونِي بَخِيلا، وَلا جَبَانًا، وَلا كَذَّابًا"، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ قِسْمَةِ الْخُمُسِ أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَحِلُّهُ مِخْيَطًا أَوْ خِيَاطًا، فَقَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ، فَإِنَّهُ عَارٌ وَشَنَارٌ وَنَارٌ"، ثُمَّ رَفَعَ وَبَرَةً مِنْ ظَهْرِ بَعِيرِهِ، فَقَالَ:" مَا يَحِلُّ لِي مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ وَلا مِثْلُ هَذَا إِلا الْخُمُسُ، وَهُوَ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ" .
عمرو بن دینار رحمہ اللہ اور عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین سے لوٹے، تو ایک بیری نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر پکڑ لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری چادر واپس دو، کیا تم مجھ پر بخل کا خوف کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! اگر اللہ مجھے تہامہ کے درختوں کے برابر مال دے دے تو میں تم میں تقسیم کر دوں گا، پھر نہ تم مجھے بخیل پاؤ گے، نہ بزدل اور نہ جھوٹا۔ پھر جب خمس کی تقسیم ہوئی تو ایک شخص آیا اور سوئی یا دھاگہ حلال کرنے کا مطالبہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرو، کیونکہ یہ قیامت کے دن رسوائی، بدنامی اور آگ ہے۔ پھر اپنے اونٹ کی پیٹھ سے ایک اون کا تنکا اٹھایا اور فرمایا: اللہ نے جو مال تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے میرے لیے یہ تنکا بھی حلال نہیں، سوائے خمس کے اور وہ بھی تمہیں لوٹایا جاتا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3931]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1666، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3690، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4425، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2694، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2754، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6844،، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38117»
قال ابن عبدالبر: "ثم لا تجدوني بخيلاً، ولا جباناً، ولا كذاباً" یہ اثر مرسل صفوان سے زیادہ قوی ہے۔ (التمهيد لابن عبد البر، 16 / 253)

الحكم على الحديث: إسناده حسن

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو السهمي، أبو محمد، أبو نصر، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥شعيب بن محمد السهمي
Newشعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عمرو بن شعيب القرشي، أبو إبراهيم، أبو عبد الله
Newعمرو بن شعيب القرشي ← شعيب بن محمد السهمي
ثقة
👤←👥محمد بن عجلان القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن عجلان القرشي ← عمرو بن شعيب القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عمرو بن دينار الجمحي، أبو محمد
Newعمرو بن دينار الجمحي ← محمد بن عجلان القرشي
ثقة ثبت
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عمرو بن دينار الجمحي
ثقة حافظ حجة
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3931 in Urdu