🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
290. بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2
شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2946 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4122
نا نا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَرْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ، وَجَاءَ إِلَى عُثْمَانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ فِي دَارِهِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" مَرْحَبًا يَا أَخِي! أَلا أُخْبِرُكَ بِمَا رَأَيْتُ فِيَ لَيْلَتِي هَذِهِ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْكُوَّةِ، فَقَالَ لِي: يَا عُثْمَانُ! قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: حَصَرُوكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَعْطَشُوكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَأَرْسَلَ إِلَيَّ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ فَشَرِبْتُهُ حَتَّى رَوِيتُ، إِنِّي لأَجِدُ بَرْدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ وَكَتِفَيَّ، فَقَالَ: يَا عُثْمَانُ! اخْتَرْ إِنْ شِئْتَ أَنْ تُفْطِرَ عِنْدِي، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَظْهَرَ عَلَى الْقَوْمِ. قُلْتُ: بَلْ أُفْطِرُ عِنْدَكَ"، فَقُتِلَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میں نے رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔ آپ نے فرمایا: اے عثمان! کیا لوگوں نے تمہیں محصور کیا؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ فرمایا: ”کیا تمہیں پیاسا کیا؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ پھر مجھے پانی دیا جس سے سیراب ہوا۔ فرمایا: ”اے عثمان! چاہو تو میرے پاس افطار کرلو۔“ میں نے کہا: ”میں آپ کے پاس افطار کرنا چاہتا ہوں۔“ چنانچہ اسی دن شہید کر دیے گئے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4122]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، و «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
روایت میں دو علتیں ہیں: فرج بن فضالة ضعیف ہے، مروان بن أبي أمية کی توثیق واضح نہیں (مجہول الحال)

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Sunan Saeed bin Mansur Hadith 4122 in Urdu