پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
2. باب فضل الوضوء - ذكر حط الخطايا ورفع الدرجات بإسباغ الوضوء على المكاره
وضو کی فضیلت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ وضو کو تکلیف پر پورا کرنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 1038
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَلا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟ إِسْبَاغُ الْوُضُوءُ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلاةِ بَعْدَ الصَّلاةِ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَعْنَاهُ الرِّبَاطُ مِنَ الذُّنُوبِ، لأَنَّ الْوُضُوءَ يُكَفِّرُ الذُّنُوبَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں اس چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ خطاؤں کو مٹا دیتا ہے، اور اس کے ذریعے درجات کو بلند کر دیتا ہے، جب طبیعت آمادہ نہ ہو، تو اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ چل کر مسجد تک جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا یہی تیاری ہے یہی تیاری یہی تیاری ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس کا مطلب گناہوں سے (بچنے کے لئے) پہرہ ہے، کیونکہ وضو گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1038]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 251، 251، ومالك فى (الموطأ) برقم: 557، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 5، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1038، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 143، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 138، والترمذي فى (جامعه) برقم: 51، 52، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 428، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7329» «رقم طبعة با وزير 1035»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (1/ 97): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، على شرط مسلم.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1038 in Urdu
عبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو هريرة الدوسي