صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
132. باب الغسل - ذكر البيان بأن هذا الخبر يعني خبر عثمان منسوخ بعد أن كان مباحا
غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ یہ خبر، یعنی عثمان کی خبر، منسوخ ہوئی جبکہ یہ پہلے مباح تھی
حدیث نمبر: 1173
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا كَانَ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الإِسْلامِ، ثُمَّ نُهِيَ عَنْهَا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَرَوَاهُ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ أَرْضَى، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ. وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الزُّهْرِيُّ سَمِعَ الْخَبَرَ، مِنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ كَمَا، قَالَهُ غُنْدَرٌ، وَسَمِعَهُ عَنْ بَعْضِ مَنْ يَرْضَاهُ عَنْهُ، فَرَوَاهُ مَرَّةً، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَأُخْرَى عَنِ الَّذِي رَضِيَهُ عَنْهُ، وَقَدْ تَتَبَّعْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ عَلَى أَنْ أَجِدَ أَحَدًا. رَوَاهُ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا إِلا أَبَا حَازِمٍ، وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الرَّجُلُ الَّذِي، قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي مَنْ أَرْضَى، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، هُوَ أَبُو حَازِمٍ رَوَاهُ عَنْهُ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ” «الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ» (یعنی پانی کے نتیجہ میں پانی، منی کے خروج کی صورت میں غسل لازم ہونے کا حکم) ابتدائے اسلام میں رخصت تھی، پھر اس سے منع کر دیا گیا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت معمر نے زہری کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے غندر نے نقل کیا ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے۔ یہی روایت عمرو بن خالد نے زہری کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس میں وہ یہ کہتے ہیں: مجھے اس شخص نے وہ حدیث بیان کی ہے جس سے میں راضی ہوں اور اس نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ زہری نے یہ روایت سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے خود سنی ہو جیسا کہ غندر نے یہ بات بیان کی ہے، اور زہری نے یہ روایت کسی ایسے شخص سے سنی ہو جس سے وہ راضی تھے اور اس شخص کے حوالے سے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے سنی ہو۔ تو ایک مرتبہ انہوں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسے نقل کر دی ہو اور دوسری مرتبہ اس شخص کے حوالے سے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے نقل کیا جس سے وہ راضی تھے۔ میں نے اس روایت کے طرق کی تحقیق کی کہ مجھے کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے اس روایت کو سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہو، تو مجھے دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں ملا، صرف ابوحازم رحمہ اللہ ایسا شخص ہے، تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ شخص جس کے بارے میں زہری نے کہا تھا کہ مجھے اس شخص نے وہ حدیث بیان کی ہے جس سے میں راضی ہوں اور اس نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے، تو وہ شخص ابوحازم رحمہ اللہ ہو جس نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 99، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 225، 226، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1173، 1179، وأبو داود فى (سننه) برقم: 214، 215، والترمذي فى (جامعه) برقم: 110، 111،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 609، والدارقطني فى (سننه) برقم: 456، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21487» «رقم طبعة با وزير 1170»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (208)، وانظر (1176). تنبيه!! رقم (1176) = (1179) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين، عبد الله هو ابن المبارك.
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبي بن كعب الأنصاري، أبو المنذر، أبو الطفيل | صحابي | |
👤←👥سهل بن سعد الساعدي، أبو العباس، أبو يحيى سهل بن سعد الساعدي ← أبي بن كعب الأنصاري | صحابي | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سهل بن سعد الساعدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر يونس بن يزيد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن المبارك الحنظلي ← يونس بن يزيد الأيلي | ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥حبان بن موسى المروزي، أبو محمد حبان بن موسى المروزي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي | ثقة | |
👤←👥الحسن بن سفيان الشيباني، أبو العباس الحسن بن سفيان الشيباني ← حبان بن موسى المروزي | ثقة |
Sahih Ibn Hibban Hadith 1173 in Urdu
سهل بن سعد الساعدي ← أبي بن كعب الأنصاري