صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
291. باب المسح على الخفين وغيرهما - ذكر الإباحة للمرء المسح على الجوربين إذا كانا مع النعلين
موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جوربوں پر مسح کرنا جائز ہے اگر وہ جوتوں کے ساتھ ہوں
حدیث نمبر: 1339
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمْةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبِي تَوَضَّأَ فَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ، فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: أَتَمْسَحُ عَلَى النَّعْلَيْنِ؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا" .
سیدنا اوس بن ابواوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نے اپنے والد کو دیکھا انہوں نے وضو کرتے ہوئے جوتوں پر مسح کر لیا۔ میں نے ان کی اس حرکت پر اعتراض کیا میں نے کہا: کیا آپ جوتوں پر مسح کر رہے ہیں، تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1339]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1336»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (150).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات رجال مسلم.
الرواة الحديث:
أوس بن أبي أوس الثقفي ← حذيفة بن أوس الثقفي