صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
367. باب الاستطابة - ذكر أحد التخصيصين اللذين يخصان عموم تلك اللفظة التي ذكرناها
استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس دو تخصیصات میں سے ایک کا ذکر جو ہمارے ذکر کردہ اس لفظ کی عمومیت کو خاص کرتی ہیں
حدیث نمبر: 1419
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا غَوْثُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ زِيَادٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، فَدَعَا بِطَسْتٍ، وَقَالَ لِلْجَارِيَةِ: اسْتُرِينِي، فَسَتَرَتْهُ، فَبَالَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى أَنْ يَبُولَ أَحَدُكُمْ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ" .
غوث بن سلیمان اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ہم جمعہ کے دن سیدنا عبداللہ بن حارث زبیدی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے ایک طشت منگوایا، انہوں نے کنیز سے فرمایا: ”تم میرے لیے پردہ کر دو۔“ اس نے ان کے لیے پردہ کر دیا۔ انہوں نے اس طشت میں پیشاب کیا اور پھر یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آپ نے اس بات سے منع کیا ہے، کوئی شخص قبلہ کی طرف رخ کر کے پیشاب کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1419]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1419، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 317، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17976» «رقم طبعة با وزير 1416»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (10). * [غَوْثُ] قال الشيخ: في الأصل: (عوف).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، أبو الوليد: هو الطيالسي.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1419 in Urdu
سليمان بن زياد الحضرمي ← عبد الله بن الحارث الزبيدي