پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
272. باب فضل الصلوات الخمس - ذكر حط الخطايا ورفع الدرجات لمن سجد في صلاته لله عز وجل
پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - اس شخص کے گناہوں کے ہٹنے اور درجات کی بلندی کا ذکر جو اپنی نماز میں اللہ عز وجل کے لیے سجدہ کرتا ہے
حدیث نمبر: 1735
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمِ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُعَيْطِيُّ ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيُّ ، قَالَ: لَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَنْفَعَنِي بِهِ، فَقَالَ: عَلَيْكَ بِالسُّجُودِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً، إِلا رَفَعَ اللَّهُ لَهُ بِهَا دَرَجَةً، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً" . قَالَ مَعْدَانُ: ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ لِي مِثْلَ ذَلِكَ.
معدان بن طلحہ یعمری بیان کرتے ہیں میری ملاقات سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔ میں نے ان سے کہا: مجھے کوئی حدیث بیان کریں، تاکہاللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مجھے نفع عطا کرے تو انہوں نے کہا: تم پر سجدے کرنا لازم ہے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ”جو بھی شخصاللہ تعالیٰ کیلئے ایک سجدہ کرتا ہے،اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے ایک درجے کو بلند کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کے ایک گناہ کو ختم کرتا ہے۔“ معدان بیان کرتے ہیں پھر میری ملاقات سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے یہ سوال کیا۔ انہوں نے بھی اس کی مانند جواب دیا:۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1735]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 488، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 316، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1735، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1138، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 729، والترمذي فى (جامعه) برقم: 388، 389، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1423، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22803» «رقم طبعة با وزير 1732»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (457)، «تمام المنة» (ص235).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، رجاله ثقات رجال الصحيح.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1735 in Urdu
معدان بن أبي طلحة اليعمري ← ثوبان بن بجدد القرشي