صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
700. باب فرض متابعة الإمام - ذكر الأمر لمن أتى المسجد للصلاة أن ينظر في نعليه ويمسح الأذى عنهما إن كان بهما
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص مسجد میں نماز کے لیے آتا ہے وہ اپنے جوتوں کو دیکھے اور اگر ان میں نجاست ہو تو اسے صاف کرے
حدیث نمبر: 2185
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ السَّعْدِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا صَلَّى خَلَعَ نَعْلَيْهِ، فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ، فَخَلَعَ الْقَوْمُ نِعَالَهُمْ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ، قَالَ:" مَا لَكُمْ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟". قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا. قَالَ:" إِنِّي لَمْ أَخْلَعْهُمَا مِنْ بَأْسٍ، وَلَكِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا قَذَرًا، فَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَنْظُرْ فِي نَعْلَيْهِ، فَإِنْ كَانَ فِيهِمَا أَذًى فَلْيَمْسَحْهُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی تو اپنے جوتے اتار کر اپنے بائیں طرف رکھ لیے، حاضرین نے بھی اپنے جوتے اتار لیے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے جوتے کیوں اتارے ہیں؟“ تو لوگوں نے عرض کی: ہم نے آپ کو دیکھا، آپ نے جوتے اتار دیے تو ہم نے بھی اتار دیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے کسی خرابی کی وجہ سے انہیں نہیں اتارا بلکہ جبرائیل نے مجھے بتایا تھا، ان پر گندگی لگی ہوئی ہے، جب کوئی شخص مسجد میں آئے، تو وہ اپنے جوتوں کا جائزہ لے اگر اس میں گندگی لگی ہوئی ہو، تو وہ اسے صاف کر لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2185]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 786، 1017، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2185، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 961، وأبو داود فى (سننه) برقم: 650، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11322» «رقم طبعة با وزير 2182»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (657).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، أبو نعامة السعدي: اسمه عبد ربه، وقيل: عمرو، وأبو نضرة: اسمه المنذر بن مالك قطعة العبدي البصري.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2185 in Urdu
المنذر بن مالك العوفي ← أبو سعيد الخدري