پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
830. باب ما يكره للمصلي وما لا يكره - ذكر الإباحة للمصلي أن يصلي في ثوب النساء إذا لم يكن فيه أذى
نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ نمازی عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے اگر اس میں کوئی نجاست نہ ہو
حدیث نمبر: 2329
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلَّى وَعَلَيْهِ مِرْطٌ لِبَعْضِ نِسَائِهِ، وَعَلَيْهَا بَعْضُهُ" ، قَالَ سُفْيَانُ: أُرَاهُ قَالَ:" وَهِيَ حَائِضٌ".
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے تھے اور آپ پر آپ کی ازواج میں سے کسی کی چادر (کا کچھ حصہ) ہوتا تھا اور اس چادر کا بعض حصہ اس خاتون پر ہوتا تھا۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں ”اور وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2329]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 333، 379، 381، 517، 518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 513، وابن الجارود فى "المنتقى"، 149، 195، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 768، 1007، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2329، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 272، وأبو داود فى (سننه) برقم: 369، 656، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1413، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 653، 958، 1028، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27446، والحميدي فى (مسنده) برقم: 312» «رقم طبعة با وزير 2323»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (395): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح علي شرطهما سفيان: هو ابن عيينة، وأبو إسحاق الشيباني: هو سليمان بن أبي سليمان.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2329 in Urdu
عبد الله بن شداد الليثي ← ميمونة بنت الحارث الهلالية