🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
829. باب ما يكره للمصلي وما لا يكره - ذكر البيان بأن القبور إذا نبشت وأقلب ترابها جائز حينئذ الصلاة على ذلك الموضع وإن كان في البداية فيه قبور
نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کا بیان کہ اگر قبریں کھودی جائیں اور ان کی مٹی الٹ پلٹ کی جائے تو اس جگہ پر نماز پڑھنا جائز ہے، چاہے شروع میں وہاں قبریں ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2328
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ السَّبَّاكُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، نَزَلَ فِي عُلْوِ الْمَدِينَةِ فِي حَيٍّ يُقَالُ لَهُ: بَنُو عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، فَأَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ أَرْبَعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى مَلأِ بَنِي النَّجَّارِ، فَجَاءُوا مُتَقَلِّدِينَ سُيُوفَهُمْ، قَالَ أَنَسٌ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، وَأَبُو بَكْرٍ رِدْفُهُ، وَمَلأُ بَنِي النَّجَّارِ حَوْلَهُ حَتَّى أَلْقَى بِفِنَاءِ أَبِي أَيُّوبَ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَيْثُ أَدْرَكَتْهُ الصَّلاةُ، وَيُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، ثُمَّ إِنَّهُ أَمَرَ بِبِنَاءِ الْمَسْجِدِ، فَأَرْسَلَ إِلَى مَلإِ بَنِي النَّجَّارِ فَجَاؤُوا، فَقَالَ:" يَا بَنِي النَّجَّارِ! ثَامِنُونِي بِحَائِطِكُمْ هَذَا" قَالُوا: لا، وَاللَّهِ لا نَطْلُبُ ثَمَنَهُ، مَا هُوَ إِلا إِلَى اللَّهِ، قَالَ أَنَسٌ: فَكَانَ فِيهِ مَا أَقُولُ لَكُمْ: كَانَتْ فِيهِ قُبُورُ الْمُشْرِكِينَ، وَكَانَ فِيهِ نَخْلٌ وَحَرْثٌ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبُورِ الْمُشْرِكِينَ، فَنُبِشَتْ، وَبِالْحَرْثِ فَسُوِّيَ، وَبِالنَّخْلِ فَقُطِعَتْ، فَوَضَعُوا النَّخْلَ قِبْلَةَ الْمَسْجِدِ، وَجَعَلُوا عِضَادَتَيْهِ حِجَارَةً، قَالَ: فَجَعَلُوا يَنْقُلُونَ ذَلِكَ الصَّخْرَ وَهُمْ يَرْتَجِزُونَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُمْ، وَهُمْ يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ لا خَيْرَ إِلا خَيْرُ الآخِرَةْ فَاغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةْ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے مدینہ منورہ کے بالائی حصے میں بنو عمرو بن عوف نامی ایک قبیلے میں پڑاؤ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں چودہ دن تک مقیم رہے، پھر آپ نے بنونجہ کے گروہ کو پیغام بھجوایا۔ وہ لوگ اپنی تلواریں (گردنوں میں) لٹکا کر آئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آج بھی منظر میری نگاہ میں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سوار تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے بنونجار کا ایک گروہ آپ کے اردگرد تھا، یہاں تک کہ آپ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مکان کے پاس تشریف لے آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جہاں بھی نماز کا وقت ہو جاتا تھا۔ آپ نماز ادا کر لیتے تھے، آپ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لیتے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی تعمیر کا حکم دیا۔ آپ نے بنونجار کے کچھ افراد کو پیغام بھجوایا وہ لوگ آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنونجار! اپنے اس باغ کی قیمت میرے ساتھ طے کر لو۔ ان لوگوں نے عرض کی: جی نہیں اللہ کی قسم! ہم اس کی قیمت آپ سے نہیں لیں گے۔ یہ صرفاللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس باغ میں کیا تھا۔ وہ میں تمہیں بتاتا ہوں۔ اس میں کچھ مشرکین کی قبریں تھیں کھجوروں کے درخت تھے اور کھیت تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت مشرکین کی قبریں برابر کر دی گئیں۔ کھیت کو برابر کر دیا گیا؟ اور کھجور کے درخت کو مسجد میں قبلہ کی سمت میں رکھ دیا گیا، اور ان کے دونوں طرف پتھر لگا دیئے گئے۔ راوی کہتے ہیں: لوگ پتھر نقل کرتے تھے اور ساتھ ہی یہ رجز پڑھتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان لوگوں کے ساتھ تھے یہ حضرات یہ کہتے تھے۔ اے اللہ! بھلائی صرف آخرت کی بھلائی ہے، تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت کر دے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2328]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2322»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (477 - 487): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، جعفر بن مهران السبّاك روى عن جمع وروى عنه جمع، وأورده ابن أبي حاتم 2/ 491 فلم يذكر فيه جرحا ولا تعديلا، وذكره المؤلف في " ثقاته "، ومن فوقه على شرطهما، أبو التياح: هو يزيد بن حميد الضبعي.

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥يزيد بن حميد الضبعي، أبو حماد، أبو التياح
Newيزيد بن حميد الضبعي ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة ثبت
👤←👥عبد الوارث بن سعيد العنبري، أبو عبيدة
Newعبد الوارث بن سعيد العنبري ← يزيد بن حميد الضبعي
ثقة ثبت
👤←👥جعفر بن مهران السباك، أبو سلمة، أبو النضر
Newجعفر بن مهران السباك ← عبد الوارث بن سعيد العنبري
صدوق يخطئ
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← جعفر بن مهران السباك
ثقة مأمون