یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1183. باب المسافر - ذكر ما يقول الرجل عند الركوب لسفر يريد الخروج فيه
سفر کے دوران نماز کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کہتا ہے جب وہ سفر کے لیے سوار ہوتا ہے اور نکلنا چاہتا ہے
حدیث نمبر: 2695
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ كَبَّرَ ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ سورة الزخرف آية 13، يَقْرَأُ الآيَتَيْنِ، ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِي سَفَرِي هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، وَاطْوِ لَنَا الأَرْضَ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الأَهْلِ، اللَّهُمَّ اصْحَبْنَا فِي سَفَرِنَا فَاخْلُفْنَا فِي أَهْلِنَا"، وَكَانَ إِذَا رَجَعَ قَالَ:" آيِبُونَ تَائِبُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر روانہ ہونے کے وقت جب اپنی سواری پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے، پھر یہ پڑھتے تھے۔ ”پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لیے اس (سواری کو) مسخر کر دیا ورنہ ہم اس پر ق ابوپانے والے نہیں تھے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو آیات تلاوت کرتے تھے اور پھر یہ کہتے تھے۔ ”اے اللہ میں اپنے اس سفر کے دوران نیکی اور پرہیزگاری کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور ایسے عمل کا بھی جس سے تو راضی ہو جائے۔ اے اللہ! ہمارے لیے سفر کو آسان کر دے اور ہمارے لیے زمین کو لپیٹ دے۔ اے اللہ! تو ہی سفر میں ساتھی ہے اور (ہماری غیر موجودگی میں) گھر والوں کا نگران ہے۔ اے اللہ! تو ہمارے اس سفر میں ہمارے ساتھ رہنا اور ہمارے گھر والوں کا بھی خیال رکھنا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب واپس آتے تھے، تو یہ کہتے تھے۔ ”ہم رجوع کرنے والے ہیں اور توبہ کرنے والے ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2695]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1797، 2995، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1342، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2542، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2695، 2696، 2707، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3022، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2599، 2770، والترمذي فى (جامعه) برقم: 950، 3447، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4583» «رقم طبعة با وزير 2684»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2339): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥علي بن عبد الله الأزدي، أبو عبد الله علي بن عبد الله الأزدي ← عبد الله بن عمر العدوي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير محمد بن مسلم القرشي ← علي بن عبد الله الأزدي | صدوق إلا أنه يدلس | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← محمد بن مسلم القرشي | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥إبراهيم بن الحجاج السامي، أبو إسحاق إبراهيم بن الحجاج السامي ← حماد بن سلمة البصري | ثقة | |
👤←👥الحسن بن سفيان الشيباني، أبو العباس الحسن بن سفيان الشيباني ← إبراهيم بن الحجاج السامي | ثقة |
Sahih Ibn Hibban Hadith 2695 in Urdu
علي بن عبد الله الأزدي ← عبد الله بن عمر العدوي