صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1197. باب المسافر - ذكر ما يقول المسافر إذا رأى قرية يريد دخولها
سفر کے دوران نماز کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر جو مسافر کہتا ہے جب وہ اس گاؤں کو دیکھتا ہے جس میں وہ داخل ہونا چاہتا ہے
حدیث نمبر: 2709
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ كَعْبًا حَلَفَ لَهُ بِالَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ لِمُوسَى، أَنَّ صُهَيْبًا ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَرَى قَرْيَةً يُرِيدُ دُخُولَهَا إِلا قَالَ حِينَ يَرَاهَا:" اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ، وَرَبَّ الأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ، نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا" .
عطاء بن ابومروان اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، کعب الاحبار نے ان کے سامنے اس ذات کی قسم اٹھا کر یہ بات بیان کی جس ذات نے سیدنا موسیٰ رضی اللہ عنہ کے لیے دریا کو چیر دیا تھا، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ حدیث بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تھے، تو جیسے ہی اس بستی کو دیکھتے تو اسے دیکھ کر یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! اے سات آسمانوں اور جن پر انہوں نے سایہ کیا ہوا ہے ان سب چیزوں کے پروردگار! اے سات زمینوں اور جن کے نیچے وہ ہیں ان کے پروردگار! اے ہواؤں اور جنہیں وہ اڑتی ہیں ان کے پروردگار! اے شیاطین اور جنہیں وہ گمراہ کرتے ہیں ان کے پروردگار! ہم تجھ سے اس بستی کی بھلائی اس بستی کے رہنے والوں کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں اور ہم اس بستی کے شر اس بستی کے رہنے والوں کے شر اس میں موجود شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2709]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2698»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «تخريج فقه السيرة» (341)، «تخريج الكلم الطيب» (رقم 179)، «الصحيحة».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
كعب الأحبار ← صهيب الرومي