🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
274. فصل في زيارة القبور - ذكر نفي دخول الجنة عن زائرة القبور وإن كانت فاضلة خيرة
قبروں کی زیارت کے بیان میں فصل - اس بات کی نفی کہ قبروں کی زیارت کرنے والی عورت جنت میں داخل ہو گی، چاہے وہ نیک اور فاضلہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3177
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ سَيْفٍ الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَبَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَلَمَّا فَرَغْنَا، انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَانْصَرَفْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا حَاذَى بَابَهُ، وَتَوَسَّطَ الطَّرِيقَ، إِذَا نَحْنُ بِامْرَأَةٍ مُقْبِلَةٍ، فَلَمَّا دَنَتْ إِذَا هِيَ فَاطِمَةُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَخْرَجَكِ يَا فَاطِمَةُ مِنْ بَيْتِكِ؟" قَالَتْ: أَتَيْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَهْلَ هَذَا الْبَيْتِ، فَعَزَّيْنَا مَيِّتَهُمْ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَلَّكِ بَلَغْتِ مَعَهُمُ الْكُدَى؟" قَالَتْ: مُعَاذَ اللَّهِ، وَقَدْ سَمِعْتُكَ تَذْكُرُ فِيهَا مَا تَذْكُرُ قَالَ: " لَوْ بَلَغْتِ مَعَهُمُ الْكُدَى مَا رَأَيْتِ الْجَنَّةَ حَتَّى يَرَاهَا جَدُّكَ أَبُو أَبِيكِ"، فَسَأَلْتُ رَبِيعَةَ عَنِ الْكُدَى، فَقَالَ:" الْقُبُورُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ:" لَوْ بَلَغْتِ مَعَهُمُ الْكُدَى مَا رَأَيْتِ الْجَنَّةَ" يُرِيدُ مَا رَأَيْتِ الْجَنَّةَ الْعَالِيَةَ الَّتِي يَدْخُلُهَا مَنْ لَمْ يَرْتَكِبْ مَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ، لأَنَّ فَاطِمَةَ عَلِمَتِ النَّهْيَ قَبْلَ ذَلِكَ، وَالْجَنَّةُ هِيَ جَنَّاتٌ كَثِيرَةٌ لا جُنَّةٌ وَاحِدَةٌ، وَالْمُشْرِكُ لا يَدْخُلُ جَنَّةً مِنَ الْجِنَّانِ أَصْلا لا عَالِيَةً وَلا سَافِلَةً وَلا مَا بَيْنَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی کو دفن کیا جب ہم فارغ ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس روانہ ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہم بھی واپس آ رہے تھے جب ہم راستے کے درمیان میں پہنچے، تو وہاں سامنے سے ایک خاتون آ رہی تھی، جب وہ خاتون قریب ہوئی، تو وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے فاطمہ! تم اپنے گھر سے کیوں باہر آئی ہو۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس گھر والوں کے ہاں گئی تھی میں نے ان کی میت پر ان سے افسوس کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: شاید تم لوگوں کے ہمراہ کدیٰ (قبرستان) تک بھی گئی ہو گی انہوں نے عرض کی: اللہ کی پناہ میں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہوا ہے (تو میں وہاں تک کیسے جا سکتی ہوں؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم ان لوگوں کے ہمراہ کدیٰ تک گئی ہوتی، تو تم جنت کو اس وقت تک نہ دیکھتی جب تک تمہارا دادا یعنی تمہارے باپ کا باپ اسے نہ دیکھتا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: کدیٰ سے مراد کیا ہے انہوں نے جواب دیا: قبرستان۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہنا کہ اگر تم ان کے ساتھ کدی کے ساتھ گئی ہوتی تو تم جنت کو نہ دیکھتی۔ اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے: تم جنت کے اس بلند درجے کو نہ دیکھتی جہاں وہ لوگ داخل ہوتے ہیں جنہوں نے ایسی کسی چیز کا ارتکاب نہیں کیا ہوتا جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اس سے پہلے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت سے واقف تھیں اور جنت کے کئی درجات ہیں ایک درجہ نہیں ہے اور مشرک شخص سرے سے جنت میں داخل ہی نہیں ہو گا نہ اوپر کے مرتبے والی جنت میں اور نہ ہی نیچے کے مرتبے والی جنت میں اور نہ ہی درمیان والی میں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3177]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3167»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «ضعيف أبي داود» (560).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو السهمي، أبو محمد، أبو نصر، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن يزيد المعافري، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن يزيد المعافري ← عبد الله بن عمرو السهمي
ثقة
👤←👥ربيعة بن سيف المعافري
Newربيعة بن سيف المعافري ← عبد الله بن يزيد المعافري
مقبول
👤←👥المفضل بن فضالة القتباني، أبو معاوية
Newالمفضل بن فضالة القتباني ← ربيعة بن سيف المعافري
ثقة
👤←👥يزيد بن خالد الهمداني، أبو خالد
Newيزيد بن خالد الهمداني ← المفضل بن فضالة القتباني
ثقة
👤←👥محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي، أبو العباس
Newمحمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي ← يزيد بن خالد الهمداني
ثقة