صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
58. باب فرض الزكاة - ذكر الأخبار المفسرة لقوله جل وعلا خذ من أموالهم صدقة تطهرهم وتزكيهم بها
زکاۃ کے فرض ہونے کا بیان - اس بات کی تشریح کرنے والی خبروں کا ذکر کہ اللہ جل وعلا نے فرمایا: "ان کے اموال سے صدقہ لو جو انہیں پاک کرے اور ان کی تزکیہ کرے"
حدیث نمبر: 3268
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَأَيُّوبُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحِيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلا فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا الْخَبَرُ يُبَيِّنُ بِأَنَّ الْمُرَادَ مِنْ قَوْلِهِ: خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ سورة التوبة آية 103 أَرَادَ بِهِ بَعْضَ الْمَالِ، إِذِ اسْمُ الْمَالِ وَاقِعٌ عَلَى مَا دُونَ الْخَمْسِ مِنَ الذَّوْدِ، وَالْخَمْسِ مِنَ الأَوَاقِ، وَالْخَمْسِ مِنَ الأَوْسُقِ، وَقَدْ نَفِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيجَابَ الصَّدَقَةِ عَنْ مَا دُونَ الَّذِي حَدَّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی پانچ اوقیہ (سے کم چاندی) میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی، پانچ وسق سے کم (اناج میں) زکوۃ لازم نہیں ہوتی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): اس روایت میں اس بات کو بیان کیا گیا ہے کہاللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”تم ان کے اموال میں سے زکوۃ کو وصول کر کے انہیں پاک و صاف کر دو“ اس کے ذریعے بعض مال مراد ہے۔ کیونکہ لفظ مال کا اطلاق اس چیز پر بھی ہوتا ہے؟ جو پانچ اونٹوں سے اور پانچ اوقیہ چاندی سے یا پانچ وسق اناج سے کم ہو لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مخصوص حد سے کم میں زکوۃ لازم ہونے کی نفی کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3268]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3257»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1394): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
يحيى بن عمارة الأنصاري ← أبو سعيد الخدري