پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
61. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار بأن الكافر وإن كثرت أعمال الخير منه في الدنيا لم ينفعه منها شيء في العقبى
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ کافر اگر دنیا میں بہت سے نیک اعمال کرے تو بھی آخرت میں ان سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 331
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا سَأَلَتْهُ عَنْ قَوْلِهِ: يَوْمَ تُبَدَّلُ الأَرْضُ غَيْرَ الأَرْضِ وَالسَّمَوَاتُ، وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ سورة إبراهيم آية 48 فَأَيْنَ يَكُونُ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ؟ فقَالَ:" عَلَى الصِّرَاطِ"، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنُ جُدْعَانَ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يَصِلُ الرَّحِمَ، وَيُطْعِمُ الْمِسْكِينَ، فَهَلْ ذَاكَ نَافِعُهُ؟ قَالَ:" لا يَنْفَعُهُ لَمْ يَقُلْ يَوْمًا: رَبِّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےاللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا۔ ”جب زمین کو دوسری زمین میں اور آسمانوں کو بھی تبدیل کر دیا جائے، تو یہ سب، ایک اور زبردستاللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جھک جائیں گے۔“ تو اس وقت لوگ کہاں ہوں گے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ پل صراط پر ہوں گے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابن جدعان زمانہ جاہلیت میں صلہ رحمی کرتا تھا لوگوں کو کھانا کھلاتا تھا، تو کیا یہ چیز اسے فائدہ دے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یا اسے فائدہ نہیں دے گی، کیونکہ اس نے کبھی بھی یہ نہیں کہا: اے میرے پروردگار! میرے گناہوں کی مغفرت کر دینا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 331]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 214، 2791، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 330، 331، 7380، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3364، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3121، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2851، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4279، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24703» «رقم طبعة با وزير 332»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، داود بن أبي هند روى له مسلم، وعلّق له البخاري، وباقي السند ثقات على شرطهما.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 331 in Urdu
مسروق بن الأجدع الهمداني ← عائشة بنت أبي بكر الصديق