صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
124. صدقة التطوع - ذكر البيان بأن الصدقة على الأقرب فالأقرب أفضل منها على الأبعد فالأبعد
نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ قریبی رشتہ داروں پر صدقہ بعید رشتہ داروں پر صدقہ سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 3337
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ الْبَزَّازُ ، بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا لأَصْحَابِهِ: " تَصَدَّقُوا"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ"، قَالَ: إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى زَوْجَتِكَ"، قَالَ:" إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ"، قَالَ: إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ"، قَالَ: إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ" أَنْتَ أَبْصَرُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ صدقہ کرو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو اپنے اوپر خرچ کرو عرض کی کہ اگر میرے پاس ایک اور ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اپنی بیوی پر خرچ کرو اس نے عرض کی: اگر میرے پاس ایک اور ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی اولاد پر خرچ کرو اس نے عرض کی: اگر میرے پاس ایک اور ہو، تو فرمایا تم اس کو اپنے خادم پر خرچ کرو اس نے دریافت کیا: اگر میرے پاس ایک اور ہو، تو فرمایا: تم زیادہ سمجھ دار ہوں۔ (یعنی تمہیں خود اندازہ ہو گا اسے کسی پر خرچ کرنا چاہیئے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3337]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3326»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (1484).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
سعيد بن أبي سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي