صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
158. صدقة التطوع - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من الاقتصار عن ثلث ماله إذا أراد التقرب به إلى الله دون إخراج ماله كله
نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کی اطلاع جو آدمی پر لازم ہے کہ وہ اپنے مال کے تہائی حصے پر اکتفا کرے اگر وہ اسے اللہ کے قریب ہونے کے لیے خرچ کرنا چاہے، نہ کہ اپنا سارا مال نکالے
حدیث نمبر: 3371
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، بِحِمْصَ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، أَنَّ جَدَّهُ أَبَا لُبَابَةَ ، حِينَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي تَخَلُّفِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِيمَا كَانَ سَلَفَ قَبْلَ ذَلِكَ فِي أُمُورٍ وَجَدَ عَلَيْهِ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَهْجُرُ دَارِيَ الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ، وَأَنْتَقِلُ إِلَيْكَ وَأُسَاكِنُكَ، وَإِنِّي أَنْخَلِعُ مِنْ مَالِي كُلِّهِ صَدَقَةً إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الثُّلُثُ" .
حصین بن سعد بیان کرتے ہیں: ان کے دادا سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جانے کے بارے میںاللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ کو قبول کر لیا اس سے پہلے بھی ایسے کچھ امور رونما ہو چکے تھے جس کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ناراض تھے (تو جب ان کی توبہ قبول ہو گئی)، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنے اس علاقے کو چھوڑنا چاہتا ہوں جہاں میں نے گناہ کا ارتکاب کیا تھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منتقل ہونا چاہتا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے تمام مال کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں صدقے کے طور پر پیش کرتا ہوں اور اس سے لاتعلق ہوتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس میں سے ایک تہائی (صدقہ کرنا) تمہارے لیے جائز ہے (یا تمہارے لیے کافی ہو گا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3371]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3360»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف والمحفوظ أنَّ صاحب القصة كعب بن مالك - «تخريج المشكاة» (3439).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الرواة الحديث:
الحسين بن السائب الأنصاري ← أبو لبابة الأنصاري