صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
184. فصل في صوم يوم الجمعة - ذكر العلة التي من أجلها نهى عنه
جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر اس سے منع کیا گیا
حدیث نمبر: 3610
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ كَعْبٍ، يُقَالُ لَهُ: أَبُو الأَوْبَرِ ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ:" إِنَّكَ نَهَيْتَ النَّاسَ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، قَالَ: مَا نَهَيْتُ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا تَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَإِنَّهُ يَوْمُ عِيدٍ إِلا أَنْ تَصِلُوهُ بِأَيَّامٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِأَيَّامٍ" يُرِيدُ بِهِ بَعْضَ الأَيَّامِ.
عبدالملک بن عمیر بنو حارث بن کعب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام ابواوبر تھا، ان کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: کیا آپ نے لوگوں کو جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے لوگوں کو جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع نہیں کیا، بلکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو، کیونکہ یہ عید کا دن ہے، البتہ اگر تم اس کے ساتھ کسی دوسرے دن کو ملا لو (تو حکم مختلف ہے)۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان «بِأَيَّامٍ» اس سے مراد کوئی ایک دن ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3610]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3610، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3669، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7501» «رقم طبعة با وزير 3601»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
شاذ بذكر العيد - «الضعيفة» (5344).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3610 in Urdu
زياد بن النضر الحارثي ← أبو هريرة الدوسي