پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
245. باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر الخبر الدال على أن المعتكف يخرج من اعتكافه صبيحة لا مساء
اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ معتکف اپنے اعتکاف سے صبح کے وقت نکلتا ہے، نہ کہ شام کو
حدیث نمبر: 3673
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الُوُسْطَى مِنْ رَمَضَانَ، فَاعْتَكَفَ عَامًا حَتَّى إِذَا كَانَ لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَهِيَ اللَّيْلَةُ الَّتِي يَخْرُجُ صَبِيحَتَهَا مِنِ اعْتِكَافِهِ، قَالَ: " مَنِ اعْتَكَفَ مَعِي فَلِيَعْتَكِفَ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ، وَقَدْ رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةُ، ثُمَّ أُنْسِيتُهَا، وَقَدْ رَأَيْتُنِي أَسْجُدُ مِنْ صَبِيحَتِهَا فِي مَاءٍ وَطِينٍ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ، وَالْتَمِسُوهَا فِي كُلِّ وِتْرٍ"، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: فَأَمْطَرَتِ السَّمَاءُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، وَكَانَ الْمَسْجِدُ عَلَى عَرِيشٍ، فَوَكَفَ الْمَسْجِدُ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَأَبْصَرَتْ عَيْنَايَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ عَلَيْنَا، وَعَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ أَثَرُ الْمَاءِ وَالطِّينِ مِنْ صَبِيحَةِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کرتے تھے۔ ایک سال آپ نے اعتکاف کیا، یہاں تک کہ جب اکیسویں رات آئی، تو یہ وہ رات ہے، جس کی صبح آپ نے اعتکاف گاہ سے واپس آنا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے میرے ساتھ اعتکاف کیا ہے وہ آخری عشرے کا بھی اعتکاف کرے، کیونکہ میں نے اس رات کو دیکھا تھا، لیکن یہ مجھے بھلا دی گئی میں نے خود کو دیکھا ہے کہ میں اس رات کی صبح پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا تھا، تو تم لوگ اسے آخری عشرے میں تلاش کرو اس کو ہر طاق رات میں تلاش کرنا۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اسی رات بارش ہو گئی۔ مسجد کی چھت کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی تھی وہ ٹپکنے لگی۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے میں نے خود اپنی ان دونوں آنکھوں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نے نماز پڑھنے کے بعد ہماری طرف رخ کیا، تو آپ کی مبارک پیشانی اور مبارک ناک پر پانی اور مٹی کا نشان موجود تھا یہ اکیسویں رات کی صبح کی بات ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3673]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، 3673، 3674، 3677، 3684، 3685، 3687، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، 1775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191» «رقم طبعة با وزير 3665»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1251): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3673 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري